صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کیلئے بغاوت کرنے کا کہا، بولیویا کے گرفتار جنرل کا بیان، الزام جھوٹا، صدر

Jun 29, 2024

سکرے (نوائے وقت رپورٹ) بولیویا میں حکومت کے خلاف سازش کا الزام صدر پر ہی آگیا جہاں بغاوت کے الزام میں گرفتار فوجی جنرل نے صدر کو بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا ہے۔ گرفتار جنرل نے کہا کہ صدر نے اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے بغاوت کرنے کا کہا تھا۔ بولیویا کے صدر نے اپنی ہی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل نے خود یہ بغاوت کی تھی اور وہ اسے تسلیم بھی کرچکا ہے۔

مزیدخبریں