خواجہ شیراز محمود قائمہ کمیٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ کے چیئرمینوں کا انتخاب جاری ہے۔ خواجہ شیراز محمود کو قائمہ کمیٹی برائے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کا چیئرمین منتخب کیا گیا، رائے حسن نواز چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلوے منتخب ہوئے، محمد عاطف قائمہ کمیٹی برائے اکنامک افیئرز منتخب کر لیے گئے، محمد ادریس کو قائمہ کمیٹی برائے انرجی پاور ڈویژن منتخب کیا گیا، چوہدری محمود بشیر ورک کو قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ جسٹس منتخب کیا گیا، منزہ حسن کو قائمہ کمیٹی برائے کلائمیٹ چینج، شاہدہ رحمانی کو پارلیمانی کاکس برائے خواتین کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر نگہت شکیل خان کو پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس کا کنوینر مقرر کیا۔

ای پیپر دی نیشن