اوکاڑہ (نامہ نگار) دو شرابیوں نے لڑکے کو شراب پلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈ الا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ بھور کے گاؤں 37/4 ایل کے رہائشی اعظم وغیرہ دو اباشوں نے 14 سالہ بچے (م) کو کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر بچے کو شراب پلا دی اور خود بھی شراب نوشی کی، بعد ازاں ملزموں نے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مبینہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔