کاہنہ (نامہ نگار) سابق چیئرمین یو سی نے ساتھیوں کے ہمراہ صوا آصل چوکی پر حملہ کر کے پولیس ملازمین پر تشدد کیا اور ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں۔ تفصیلات کے مطابق چوکی ملازمین نے سرائچ پلی پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کو چیکنگ کے لئے روکا تو انہوں نے ملازمین سے بدتمیزی اور گالی گلوچ کر دی تو پولیس جس ایک شخص اجمل ساکن بدرپور جو کہ اختر سابق چیئرمین کا بھائی تھا، کو چوکی لے گئی جس پر اختر سابق چیئرمین نے 20 نامعلوم افراد کے ہمراہ چوکی صوا آصل پہنچا اور پولیس ملازمین پر حملہ آور ہو گیا اور لڑائی جھگڑا شروع کر دیا جس کی وجہ سے پولیس ملازم شکیل او حماد کی وردی پھٹ گئی اور گرفتار اجمل کو بھی چھڑا کر لے گئے۔ پولیس نے دوبارہ اختر، اجمل اور ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔