لاہور (نیوز رپورٹر) روزنامہ نوائے وقت کے سٹی ایڈیٹر و سپورٹس ایڈیٹر محمد معین، سابق سینئر ایڈیٹر اکاؤنٹ پاکپتن منظور احمد فیاض اور منیر احمد کی والدہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو ان کے آبائی گاؤں موضع کھوکھرا ڈاکخانہ ساہوکا تحصیل بوریوالا ضلع وہاڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی شخصیات و عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ ختم قل کل 30 جون اتوار کو صبح 9 بجے آبائی گاؤں میں ہوگا۔
نوائے وقت لاہور کے سٹی و سپورٹس ایڈیٹر محمد معین کی والدہ انتقال کر گئیں، ختم قل کل ہوگا
Jun 29, 2024