مکوآنہ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا اس دن فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتما احتجاجی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی خصوصی پروگرام نشر ہو نگے۔5جولائی 1977ء کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اس وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے۔