وزیرآباد (نامہ نگار) باپ اور بھائی کو قتل کرنے والے رئیس زادے کو دو بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا گیا۔ پاکستان کی سب سے بڑی رائس پروسیسنگ ملز کے مالک کے قتل کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وزیرآباد نے سنا دیا۔ بڑی رائس پروسیسنگ ملز کے مالک حاجی محمد ارشد اور امریکن پلٹ بلال ارشد کے دوہرے قتل کا مقدمہ 2019ء میں تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج ہوا۔ باپ بیٹے کو سگے بیٹے اختر شہزاد نے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور مقدمہ کا ٹرائل عرصہ پانچ سال تک چلا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم انصاری نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں سگے باپ بیٹے کے قتل میں ملوث سگے بیٹے اختر شہزاد کو دو دفعہ سزائے موت سنائی اور دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد خاتون جو کہ مقتولین کی سگی بیٹی و بہن تھی طاہرہ ارشد کو بری کر دیا گیا۔
وزیرآباد: باپ اور بھائی کے قاتل کو 2 بار سزائے موت، 10 لاکھ روپے جرمانہ
Jun 29, 2024