لاہور (خبرنگار) سینئر وکیل بابر اعوان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر دفاع کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کے خلاف لندن میں بیٹھ کر پلان بنایا، حکومتی کابینہ کے لوگ کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مزید مقدمات بنائیں گے، اگر مزید مقدمات بنانے ہیں تو پھر گفتگو کس سے کرنی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اپنی فارم 47 والی پوزیشن پر واپس آئے، دوسری شرط یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت پورے پاکستان میں سیاسی قیدیوں کو رہا کریں اور نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمشن بنایا جائے۔ جس نے لندن پلان بنایا اس کو گرفتار کیا جائے اور جنرل مشرف کی طرح سزا دی جائے ہم سب لوگ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے لڑ رہے ہیں، دو سرکاری ملازم اورالیکشن کمیشن کہے کہ میں فیصلہ تبدیل کرتا ہوں بجٹ کی شکل میں ملک میں فساد کی کیفیت پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے۔کینیا کے صدر نے کہاکہ میں نے آئی ایم ایف سے بجٹ بنوایا ہے،یہاں کے فارم 47 والے وزیر اعظم نے بھی کہاکہ ہم نے آئی ایم ایف سے بجٹ بنوایا ہے۔
’’مذاکرات‘‘ حکومت سیاسی قیدی رہا، رہنما فارم 47 والی پوزیشن پر آئے: بابر اعوان
Jun 29, 2024