پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق کیس، وفاقی حکومت‘ الیکشن کمشن نے جواب جمع کرا دیا

Jun 29, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار) پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمشن نے جواب جمع کرا دیا جبکہ دیگر فریقین کو جواب کے لیے منگل تک مہلت دے دی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پارٹی انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دیگر فریقین اگر جواب جمع کروانا چاہتے ہیں تو اگلے منگل تک جمع کروا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں