کراچی (کامرس رپورٹر) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 25پیسے بڑھ کر278.65روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر11پیسے کم ہوکر280.07 روپے رہ گئی۔ ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی۔