اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) قومی کمیشن برائے وقار نسواں نے یونیسیف اور برٹش کونسل کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ قومی کانفرنس برائے تعلیم کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کے خواتین کے قومی ایجنڈے - 'اگلا افق' کے تحت ایک کلیدی اقدام تھا، جس میں حکومت پاکستان کے تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کے مطابق پورے پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش تعلیمی مسائل اور چیلنجز کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو نیلوفر بختیار نے کانفرنس کا آغاز ایک کال ٹو ایکشن کے ساتھ کیا، جس میں جامع اور مساوی تعلیم کی اہم ضرورت کو اجاگر کیا۔" سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے تعلیمی منظرنامے کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔