اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے جدت اور بنیادی اقدار کا امتزاج ضروری ہے۔ پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔