لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیرکی بازیابی کیلئے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ سے ملاقات کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شہری پیزا لینے گیا اور پھر کیسے غائب ہوگیا؟ اسے کون لے گیا؟ مغوی کی بازیابی کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں؟ حکومت کی جانب سے جبری گمشدگیوں پر پالیسی کیا بنائی ہے ؟ کیا کوئی کمیٹی یا میکنزم بنایا ہے یا بنا رہے ہیں؟ آئی جی پنجاب نے استدعا کی کہ جیو فینسنگ کروانے کیلئے اجازت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی یہاں آکر کہانیاں سنا دیتے ہیں، کیا آپ نے تفتیش کے لیے عدالت سے اجازت لینی ہے؟۔ عدالت نے درخواست گزار کوہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ کو ملیں جو راستہ وہ بتائیں اس پر عمل کریں، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کرنے اور اس پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
جبری گمشدگیاں‘ حکومت نے کیا پالیسی بنائی: ہائیکورٹ
Jun 29, 2024