ایک ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک میں مسلسل ایک ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوگئی۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر 22.88 فیصد  پر  آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8  اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 25.25 فیصد، چکن 14.20فیصد، پیاز 3.90 فیصد، لہسن 2.80 فیصد، بریڈ کی قیمت میں 0.81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.09 فیصد جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں 5.38 فیصد، دال چنا4.72 فیصد، دال مونگ3.20 فیصد، دال مسور1.79 فیصد، دال ماش 0.32 فیصد، آلو 0.99 فیصد، گڑ 0.87 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی 0.20 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن