تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے پارٹی اجلاس میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب کو پارٹی اجلاس میں سیکرٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کرائی گئی۔ قرارداد کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ہوں گے اور اپنا استعفی واپس لیں گے۔ پی ٹی آئی کے تمام قائدین نے متفقہ طور پر عمر ایوب کے جنرل سیکرٹری رہنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...