لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک طرف غنڈہ گردی بدتمیزی ہے جبکہ دوسری طرف کارکردگی ہے اور خدمت کا ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔ مریم نواز نے بجٹ تقریر میں سو دنوں کا روڈ میپ دیا جسے گنوانے میں دو گھنٹے لگے۔ ہر شعبے میں لا تعداد منصوبے شروع ہو رہے ہیں جو پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ پنجاب کے کسی وزیر اعلیٰ کا ایوان میں لمبا خطاب تھا۔ ہم بھی اپوزیشن میں رہے ہیں مگر ہم نے بزدار سرکار کے سامنے بھی کوئی ایسی ویسی بات نہیں کی۔ بہت ہوگیا ہے اور یہ بات طے ہے جتنی آزادی اپوزیشن نے اس حکومت میں لی ہے کسی دور میں نہیں ملی۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جو وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران دنگا فساد کیا وہ سپیکر کے ہوتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن نے جو حرکت کی اس پر سپیکر نے کوشش کی کہ ہاؤس کو بہتر انداز میں چلائیں۔ اب ہم بھی پنجاب اسمبلی میں کسی کی تقریر نہیں سنیں گے۔ اگر کسی کو یہ لگتا بدتمیزی اور گالیوں سے ہم پر ڈومینیٹ کریں گے تو یہ انکی بھول ہے۔ اپوزیشن نے گالی گلوچ، بدتمیزی اور شور شرابے کو وطیرہ بنا لیا ہے۔ اگر ہم ٹیریان کے پاپا کا ذکر نہیں کرتے یا عدت میں نکاح کی بات نہیں کرتے تو ہمیں اس پر بات کرنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے۔ انہیں تو اپنی ماؤں بہنوں تک کا خیال نہیں۔
اپوزیشن نے جو دنگا فساد کیا‘ اب ہم بھی اسمبلی میں کسی کی تقریر نہیں سنیں گے: عظمیٰ بخاری
Jun 29, 2024