ایمن آباد (نامہ نگار ) چور پولیس تھانہ کے ملحقہ دیوار سے بلدیہ کی واٹر سپلائی سکیم سے قریبا 7لاکھ روپے مالیت کی بجلی کی تار اور ٹریکٹر سے بیٹری اتار کر لے گئے ہیں جبکہ ایک ماہ کے اندرتھانہ کے باہر کھڑی متعدد شہریوں کی موٹر بائیکس کے علاوہ مدینہ ویلفیئر ہسپتال ،مسجد پولیس تھانہ ،شاہد خاں،ساجد علی اور میاں لیاقت کے گھروں کے میٹروں کی بھی تاریخ کاٹ کرلے گئے۔ مگر افسوس کہ تاحال کسی بھی واردات کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ،شہری صورت حال سے پریشان ہیں ۔