حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے پریس کلب میںکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اورعسکری قیادت کا دہشت گردوں کے خلاف عزم استحکام آپریشن نیک شگون ہے۔ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔متحدہ جمعیت اہلحدیث مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ ہم پولیس،فوج اور سکیورٹی اداروں کے شہداٗ اور انکی فیملیز کے ساتھ ہیں۔ملک میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزم استحکام آپریشن ملک میں امن کے قیام تک جاری رکھا جائے۔
فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں: سید ضیاء اللہ
Jun 29, 2024