چیمبر معتبر ادارہ، تقدس کی پامالی کی  ہرگز اجازت نہیں : عادل ندیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبرآف کامرس کے نائب صدر عادل ندیم اراکین مجلس عاملہ ملک محمد افضل ،دیگران نے مشترکہ بیان کہا کہ چیمبر آف کامرس ایک معتبر ادارہ ہے اس کے تقدس کی پامالی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔مقررہ وقت پر شروع ہوا ،کاروائی ایجنڈا کا مطابق مکمل ہونے کے بعد وقاص افضل ،فرحان سعید بھٹی ،آفاق ایوب وغیرہ نے موقف دینے کی بجائے ہلڑبازی، غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا ۔منع کرنے پر صدر چیمبر کے ساتھ بھی بدتمیز ی کی۔انکی یہ حرکات انتہائی قابل اعتراض ہیں۔ ایگزیکٹیو ممبران نے صدر چیمبر سے مطالبہ کیا انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن