حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام منعقدبین المسالک امن کھیل میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی روز حنیف محمد کرکٹ سٹیڈم میں رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد اور ڈی پی او فیصل گلزار مہمان خصوصی تھے ۔ جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالب علم کھلاڑیوںاور مقامی علمائے کرام میں شیلڈ ز تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ بین المسالک امن کھیل میں دینی مدارس کے طلباء کو صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے ۔جس سے انکی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور مدارس کے ان کھلاڑیوں نے جوش و جذبہ سے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا۔بین المسالک امن کھیل میلہ میں کرکٹ ، فٹبال ، بیڈ منٹن ، رسہ کشی اور ایتھلیٹس کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ جیتنے والی ٹیموں نے خوب جشن منایا ۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے میچز جیتنے والے کھلاڑیوں ، مقامی علمائے کرام اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔