گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی انسدادِ پولیو مہم 02 سے 06 جولائی تک جاری رہے گی، 6 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے 3262 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو گوجرانوالہ سٹی، تحصیل صدر اور گکھڑ کی 112 یونین کونسل میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا کہ محکمہ صحت کو اس مہم کی کامیابی کے لیے درکار افرادی قوت اور لاجسٹک مسائل مہیا کیے جائیں اور انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں تاکہ ٹیمیں اپنے فرائض بلا خوف خطر ادا کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء اکرام اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور علماء اکرام ممبر اور محراب سے آگاہی کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں اور والدین یقینی بنائیں کہ 05 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت ایس او پیز کے مطابق انسدادِ پولیو ٹیموں کی ٹریننگ، مائیکرو پلان کی تیاری اور دیگر لاجسٹک انتظامات قبل از وقت مکمل کریں۔