نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) چوہدری سخاوت علی ڈگرا کی سرپرستی میں امن کمیٹی کااجلاس صدر قاری الیاس شاہد کی زیرصدارت مرکزاہلسنت جامع مسجد نورانی میں ہوا جس میں چیف آرگنائزر حاجی ملک محمدیوسف‘ چیئرمین حاجی محمداشرف چیمہ ‘جنرل سیکرٹری مولاناعبدالماجد محمد فاروق اعوان سہیل محمود بٹ میاں شفاعت علی عامر جمیل بٹ یاسین بھٹی حاجی شیخ اعجاز احمد حافظ سیف اللہ شہباز احمد کڑھائی والے قاری خالد چشتی اعظم علی باجوہ سیدکاظم شاہ چوہدری آصف علی نمبردار صوفی قاسم سلیم نے شرکت کی چوہدری سخاوت علی ڈگرا کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا امن ہے اور اس کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے امن کمیٹی کسی کے دباؤ میں کام نہیں کرتی ہم کئی سالوں سے شہرمیں امن وامان کے قیام کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔