سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مقامی تھانہ صدر میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او عارف باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، چور، ڈکیت، منشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی برادری سے تعارفی میٹنگ میں کیا۔
عوام کے جان و مال کاتحفظ اولین ترجیح ہے: عارف باجوہ
Jun 29, 2024