پنجاب حکومت کی جانب سے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، ناجائزمنافع خوری کے سدباب کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانے کا اعلان خوش آئند ہے دیکھا جائے تو ہمارے ہاں عوام تک حکومتی کو ششوں کے باوجود مکمل ریلیف نہیں پہنچ پاتا جس کی سب سے بڑی وجہ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، ناجائزمنافع خوری ہے اگر اس کے سدباب کیلئے موثر حکمت عملی کیساتھ سخت ایکشن لیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام تک خالص اشیاء کی مقرری نرخوں میں فراہمی یقینی ہو سکے تو ہم کہہ سکیں گے کہ حقیقی ریلیف پہنچ پا یا ہے پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بھی چیک کرنے کیساتھ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بھی نگرانی کرے گی۔ پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی صوبے بھر میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے چیکنگ کرے گی، جرمانوں کا بھی اختیار ہو گا۔ اتھارٹی اشیاء کے معیار اور ان کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔ صوبے میں قوانین کی عمل داری یقینی بنانا بھی پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہو گی دوسری جانب عید الاضحی پر صوبہ بھر میں صفائی کے بہترین انتظام پر بھی متعلقہ حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عید پر صفائی کا جو معیار قائم کیا گیا اسے ہر صورت قائم رکھنا ہو گا۔ شہروں، قصبات اور دیہات میں صفائی کے انتظامات صرف تسلی بخش ہی نہیں بلکہ بہترین تھے۔ ڈیوٹی کے ساتھ پورا انصاف کیا گیا عملہ صفائی کیلئے ایک تنخواہ کا اعلان بھی قابل تحسین اقدام ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے الائیڈ، ٹیک ویلی، گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس کی قیادت میں ملاقات میں اہم فیصلوں کے مطابق آسٹریلوی ادارہ الائیڈ کے اشتراک سے ''کروم بکس'' کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کو گوگل آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے۔ 15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ شروع ہو گا۔ ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا۔ پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلی نے پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ ''مقابلے'' شروع کرنے کا حکم دیا۔ راجن پور، لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگامریم نواز نے پنجاب بھر میں 603 نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مریم نواز نے ہر ڈویژن میں ''مریم کی دستک'' کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ''مریم کی دستک'' سروسز دسمبر تک مہیا کرنے کی ہدایت کی 14 اگست سے ہر ڈویژن میں مریم کی دستک سروسز شروع ہو جائے گی۔ پولیس، ریونیو، بلدیات، ایکسائز، ٹی ایم اے، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سمیت دیگر محکموں کی سروسز دستک کے ذریعے میسر ہوں گی۔
پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی
Jun 29, 2024