اورسیز پاکستانیوں پر منشور عمل کا متقاضی 

پاکستان مسلم لیگ ن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے 15 نکاتی منشور بنایا تھا۔ دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں سے تجاویز لی گئیں تجاویز پر عرق ریزی سے  35 رکنی منشور کمیٹی اور ذیلی کمیٹوں نے غور کیا۔غورو فکر کیبعد چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن و منشور کمیٹی کو بھیجا جس کی محمد اسحاق ڈار اور عرفان صدیقی نے نوک پلک درست کرکے فائنل کیا تھا۔
اس پر اورسیز پاکستانیوں کو بہت امیدیں وابستہ ھیں جس میں ھر طبقہ فکر کی ترجمانی ھے وہ تمام نکات مرتب کئے جو ھر اورسیز پاکستانی کی ضرورت تھی جبکہ اورسیز سے پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز انٹرنیشنل افیر کے چیف کوآرڈینیٹر اور سنیئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک اورسیز منشور کمیٹی کہ رکن تھے جنہوں نے دنیا بھر میں پھیلی تنظیموں کے صدور سے تجاویز مانگیں ان کی تجاویز کو مرتب کر کے جامع طور کمیٹی سے منظور ھوا ھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے انتخاب جیت لئے ھیں اب 120 دن حکومت کو بھی ھوچکے ھیں۔اورسیز پاکستان فاونڈیشن ،پنجاب اورسیز کمیشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا دور دور تک پتہ نہیں کہ منشور کی روح کہ مطابق کب عمل ھوگا۔قومی اسمبلی کی اورسیز کی مخصوص نشتوں کو پارلیمنٹ سے منظور کروانا ابتدائی اقدام تھیجبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اورسیز انٹرنیشل افیئرز سے سب نے متفقہ طور ملکر مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت سے گذارش کی تھی۔ قوی امید تھی کہ پہلے مرحلے پر ھی بیرسٹر امجد ملک کو ایڈوائزر برائے وزیر اعظم پاکستان اورسیز پاکستانی مقرر کرتے تو 120 دنوں میں بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے دنیا بھر پھیلی تنظیموں سے ملکر ایسا پائیدار عملی سیٹ اپ بن چکا ھوتا بلکہ اس کے اثرات سے پاکستانی معشیت مزید مضبوط اور بھاری سرمایہ کاری اور ترسیل زر میں اضافہ کے ساتھ دنیا بھر کے سفارت خانوں سے ایک ایسا تال میل کا ڈیجٹلائز سسٹم تیار ھوتا کہ ھر پاکستانی بیرون ملک شہری اس سے یکساں مفید ھوتا اور پاکستان کاسوفٹ امیج اور بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے تدارک کی راہ ھموار چکی ھوتی۔
اس وقت بھی بیرسٹر امجد ملک اور اورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی بیرون ملک تعداد اور رقم کی ترسیل میں بھی نمبر ایک سعودی عرب سے شیخ سعید احمد صدر مسلم لیگ ن سعودی اور دوسرے ممالک کہ چیدہ چیدہ افراد موجود ھیں۔
یہ ھماری نیابت کرتے ھوئے 15 رکنی منشور کے نکات پر وزیر اعظم شہباز شریف ، نائب وزیر اعظم و صدر پاکستان مسلم۔لیگ ن اورسیز انٹرنیشل افیئر محمد اسحاق ڈار صاحب وزیر اعلی پنجاب اور قائد محترم صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اس پر عملدرآمد کا ٹائم ٹیبل اور جو اشد ضرورت تھی پنجاب اورسیز کمیشن سیل ،اورسیز فاونڈیشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا فوری اعلان اور عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کرواتے تو اورسیز والوں کے مسائل کی جانب بڑھا اقدام ھوتا لیکن بدقسمتی اتنی تاخیر ھو جانا باعث تشویش اور انجانا خوف اور وسوسہ بڑھ رھا ھے کہ 300 یونٹ فری بجلی کی طرح 15 نکاتی منشور بھی اعلان کی حد تک نہ رہ جائے۔ ھر دن کی تاخیر انجان وسوسے اور ورکروں میں مایوسی کے ساتھ دوسرے ھم وطنوں سے اب ھم شرمندہ سے محسوس کرتے ھیں۔
ھماری قائد محترم و صدر مسلم۔لیگ میاں محمد نواز شریف سے امید بندھی ھوئی کہ اس اھم ترین اورسیز منشور 15 نکات کو فوری عمل کی ھدایات فرمائیں کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت اس کو فوراً پہلی ترجیج کے طور پر عملدرامد کو یقینی بنائیں ۔
90 لاکھ سے زائد تارکین وطن 33 ارب ڈالر سالانہ بینکنگ چینل سے رقم پاکستان بھیجتے ھیں جبکہ ھنڈی ،حوالہ ،نقد رقم اور سونا جیولری اور گفٹ سمیت مزید 10 ارب ڈالر تخمیہ لگا لویعنی 43 ارب ڈالر سالانہ ترسیل بغیرشرط نقد رقم پاکستان وصول کرتا ھے۔صرف مئی میں ساڑھے 03 ارب ڈالر نقد ترسیل زر ھوئی ھے۔
2022 سے 2024 صرف 02 سال میں 15 لاکھ پاکستانی بیرون ملک حصول روزگار کہ لئے گئے ھیں اور 70 ھزار افراد سے زائد تاجر بیرون ملک چلے گئے ھیں اورسیز پاکستان فاونڈیشن کو مکمل وزارت کا درجہ دیا جائے اور تمام اختیارات تفویض ھوں ۔
اورسیز کمیشن پنجاب کو فوری فعال کیا جائے اس میں اورسیز پاکستانی اور انکے خاندان مستفید ھوں تاکہ اورسیز کی نمایندگی کا حق ادا ھوسکے۔

ای پیپر دی نیشن