پاٹا اور قبائلی اضلاع کو مزید ایک سال ٹیکس میں چھوٹ دینے کا کریڈٹ وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام کو جاتا ہے۔

پاٹا اورقبائلی اضلاع دہشتگردی کا شکار رہ چکے ہیں ان علاقوں کے عوام نے ملک کی خاطر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نقل مکانی کی اور خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور تھے بدامنی کی وجہ سے بازار تجارتی مراکز   اور کارخانے کئی سال تک بند تھے عوام کا اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا ضلع خیبر کے تاریخی باڑہ مارکیٹیں 10 سال تک بند تھیں۔ قبائلی اور پاٹا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیے بدامنی کا خاتمہ کیا۔
پاٹا اور قبائلی اضلاع کے عوام کے اربوں روپے کے نقصانات ہوئے تھے کاروبار ختم ہو چکا تھا انہیں دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اور ان کے روزگار کے بحالی کے لیے  وفاقی حکومت نے ٹیکس میں چھوٹ دی اس سلسلے میں مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کی صوبائی صدر وفاقی وزیر سفران و کشمیر، گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے پاٹا اور قبائلی اضلاع کی عوام کی اواز بن کر 2016، 2018 اور 2023 میں بھرپور نمائندگی کی تھی اور اب 2024 میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ان علاقوں کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے وزیراعظم کے صدارت میں ہونے والے کابینہ کی اجلاس میں مزید ایک سال چھوٹ دینے کی درخواست کی وزیراعظم کی مشیر سیاسی امور رانا ثناء￿  اللہ جو وزیراعظم کے پاٹا اور قبائلی اضلاع کے سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں انہوں نے بھی انجینیئر امیر مقام کے موقف کی تائید کرتے ہوئے پاٹا قبائلی اضلاع کو مزید ایک سال ٹیکس چھوٹ دینے کی حمایت کی  کریڈٹ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کو جاتا ہے جنہوں نے پاٹا اور قبائلی اضلاع کی بھرپور نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ 2013، 2018 اور 2024 کے الیکشن میں پاٹا اور قبائلی اضلاع سے تحریک انصاف کے  ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے لیکن انجنیئر امیر مقام نے ہر قسم کی نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنے لوگوں اور غیور قبائلی عوام کے لیے اواز اٹھائی قبائلی اضلاع سے انجنیئر امیر مقام نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا ہے لیکن پھر بھی پھر بھی قبائلی عوام  کے لئیے اواز اٹھاتے ہے۔
 سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیر انجینیئر امیرم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور پاٹا اور قبائلی عوام میں خوشی کے لہر دوڑ گئی ہیں  ملاکنڈ ٹریڈز فیڈریشن اور چیمبر اف کامرس سوات کے وفد نے بھی اسلام اباد میں انجینیئر امیر مقام کے ساتھ ملاقات کی اور پاٹا کو ایک سال ٹیکس میں چھوٹ دینے  کے حکومتی اعلان پر وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ امیر مقام ایسا لیڈر ہیں جو عوام کے احساسات و جذبات کے ترجمانی کرتے ہوئے مشکل ترین وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور عوام کی دکھ و درد اور مشکلات میں ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوتے ہیں۔عوام کی زبان پر یہی نعرہ ہے 
ویلڈن انجنیئر امیر مقام۔
انجینئر امیر مقام کے بہترین عوامی خدمت کے سلسلے میں یہ دو سطور پیش خدمت ہے۔
"یہ غازی ،یہ تیرے پراسرار بندے"
جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی "

ای پیپر دی نیشن