گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین دھمیال کو بند نہ کیا جائے،حاجی ظفر اقبال 

Jun 29, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر برائے خواتین دھمیال کی بندش منصوبے کو فوری روکا جائے کیونکہ  اس عمل سے اہل علاقہ وگرد و نواح کی ہزاروں بچیاں متاثر ہوں گی ان خیالات  کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ  گورنمنٹ ٹیکنیکل  ایجو یشن اینڈ وکیشنل  ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کے زیر انتظام چلنے  والا دھمیال سینٹر گزشتہ دود ہائیوں سے بچیوں اور خواتین کو دستکاری،بیوٹیشن،خانہ داری،کمپیوٹر جیسے جدید کورسز سے ہنر مند کر رہا ہے اور اس سینٹر کی بدولت آج ہزاروں خواتین خود کفیل ہو کر مختلف شعبہ جات میں کارہائے نمایاں سر انجام دے رہی ہیں جبکہ سینٹر میں ٹریننگ حاصل کرنے والی موجودہ بچیوں کی تعداد بھی کثیر ہے۔دھمیال سینٹر کو بند کرنے کے منصوبے کی وجہ سے ان بچیوں،انکے والدین اور اورہزاروں ا ہل علاقہ پریشانی کا شکار ہیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  ٹیوٹا اعلی حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ دھمیال سینٹر کو بند نہ کیا جائے کیونکہ اس بندش کی وجہ سے ہزاروں خواہشمند بچیوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے ۔

مزیدخبریں