پی پی اسلام آباد کی نئی تنظیم سازی کیلئے سبط الحیدر بخاری کو ذمہ داری سونپ دی گئی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ،سٹی اور یونین کونسل سطح تک نئی تنظیم سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس نئی تنظیم سازی کے لئے پارٹی سنٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج سبط الحیدر بخاری کو زمہ داری سونپ دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد کی نئی تنظیم سے پارٹی مضبوط بنائی جائے چئیرمین نے سنٹرل سیکریٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ کو بہترین قرار دیا پارٹی کارکنان نے چئیرمین بلاول بھٹو کے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے پارٹی راہنماوں راشد چوہان نے کہا کہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے نئی تنظیم سازی سے قربانیاں دینے والے جیالوں کوذمہ داریاں سونپی جائیں گی سبط حیدر نا صرف اسلام آباد کے مکین بلکہ پیدائشی جیالے ہیں جس طرح انہوں نے سنٹرل سیکریٹریٹ کو چلایا ہے اسی انداز میں ڈسٹرکٹ سٹی یونین کونسل سطح تک حقیقی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن