محرم و الحرام ، سکیورٹی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈ ی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈ ی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی،مذہبی ہم آہنگی اور امن وامان کی فضا کو بر قرار کے لئے ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے منتظمین سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ڈی آئی جی اسلام آ باد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں محرم و الحرام کے دوران سکیورٹی اور امن کی فضا کو بر قرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے، انہوں نے مزید کہاکہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، میٹنگ میں منتظمین نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...