اسلام مکمل ضابطہ حیات، امت مسلمہ اپنا سرمایہ حیات بنائے، اظہار بخاری 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محمدی مسجد لالکرتی میں نظام اسلام مکمل ضابطہ حیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ اسلام آفاقی ہمہ گیر مذہب ہے اسلام فوبیا نہیں تمام مذاہب پر فوقیت رکھتا ہے عظمت اسلام وہ خزانہ جس کے ذریعے وہ پوری دنیا میں حکمرانی کر سکتے ہیں عالم کفر دہشتگردی پھیلا رہا ہے عالم اسلام اسلام پھیلانا شروع کر دے اسلام کی روشنی میں نسل انسانیت کے نظریات اخلاق کی اصلاح ضروری ہے امت مسلمہ نظام اسلام کو اپنا سرمایہ حیات بنائے اج ہمارا معاشرہ برائیوں میں اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہو چکا ہے اس جدید ٹیکنالوجی کے سیاہ دور میں انسان پستی تنزل کے جانب روان اسلام کی سچائی سے منہ موڑ کے بے حیائی اور فحاشی پر دل لگانا خدا  اوررسولؐ کی نافرمانی کرنا ہے.اظہار بخاری نے کہا  اسلام ہمارا ہی نہیں اللہ تعالی کا بھی پسندیدہ مذہب ھے۔ 

ای پیپر دی نیشن