اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)میر جماعت اسلامی پاکستان حا فظ نعیم الرحمن کی اپیل پرلوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور ظالمانہ بجٹ کے خلاف ملک بھر کی طر ح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سات مقامات جی ٹی روڈ، سنگ جانی، آئی نائن، جی سکس، بھا رہ کہو، میڈیا ٹاون اور لہتراڑ روڈ پر واقع واپڈا کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کی قیادت جماعت اسلامی کی ضلعی اور مقامی رہنمائوں نے کی، اس موقع پر شہر یوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں شر کت کی، مظاہرین نے بجلی کی قیمتوں میں اضا فے اور حکو مت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی محمد کاشف چوہدری، ملک عبدالعزیز، ڈاکٹر طاہر فاروق، غلام سرور تبسم، قاری نور رحمن، سید علی گیلانی، مولانا ولی اللہ بخاری نے کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد اور تاجر رہنما محمد کاشف چوہدری نے کہا بجلی بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز کو قبول نہیں کرسکتے، قوم کب تک آئی پی پیز معاہدوں کے عوض کیپیسٹی چارجز ادا کرتی رہے گی، ان ظالمانہ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔