راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ، فوڈ کنٹرول سیل عملے نے چھاپے مار کر دو سوڈافیکٹر یاں سیل کردیں17لیمن سوڈا ریڑھیوں کے نمونے لیبارٹر ی بھجوادئیے گئے 57شاپس سیل، 17لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے سی ای او راولپنڈی کینٹ سیدعلی عرفان رضوی کی خصوصی ہدایت پر چیف پبلک ہیلتھ آفیسر،فوڈ انسپکٹر کی زیر نگرانی گوالمنڈی میں سوڈا واٹر فیکٹری پر چھاپہ، سامان اورمضرصحت سوڈاواٹرکوقبضے میں لیکرنمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ کیلئے بھجوادئیے گئے صدر، بینک روڈ، آدم جی روڈمیں 17لیمن سوڈا کی ریڑھیوں کے نمونہ جات کوبھی لیبارٹری بھجوا دیاگیا رواں ماہ میں فوڈ کنٹرول سیل نے 57شاپس کوسیل کیا اورغیرمعیاری صفائی،بغیر میڈیکل کے فوڈپوائنٹس پر مجموعی طورپر 17لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔