حکومت نے عوام کو ٹیکس کے  بوجھ تلے روندڈالا ،سعد قریشی

Jun 29, 2024

اسلام آباد ( وقائع نگار) موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا محال کر دیا، بجلی ،گیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین تک لیاہے ،آئی ایم ایف سے قرض لینے کے چکر میں حکومت نے مختلف اقسام کے ٹیکسز لگا کر،تنخواہ دار ملازمین ، غریب اور سفید پوش گھرانوںکو زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصدرالقریش ویلفیئرٹرسٹ ،سیاسی و سماجی رہنما ء سعد قریشی نے ٹرسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں