بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے سرکاری ملازم بیچارے خون کے انسو رو رہے ہیں ائے روز پیٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسز میں بھیجا اضافے نے لوگوں کو جینے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے حکومت ائے روز مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر رہی ہے 25 فیصد تنخواہیں میں اضافہ اور 100 فیصد مہنگائی میں اضافہ کیا گیا ہے ریلوے ملازمین کے گھروں کے بجلی کے بل بجلی کے بل گیس کے بل میں تباہ کن اضافہ ہوا ہے حکومت نے عوام پر پہلے بجٹ میں ٹیکس اور مہنگائی کے بم گرائے ہیں جب تک مہنگائی کے طوفان کو روکا نہ گیا عوام کسی حکومت اور کسی سیاسی پارٹی پر یقین نہیں رکھتی پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں اپنا رول ادا کیا ہے جس پر عمل درامد کیا جائے پنشن اصلاحات کی واپسی اور تنخواہوں میں ٹیکس کی واپسی ایک بہتر اقدام ہے ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین کے مرکزی سرپرست اعلی قادر خان مندوخیل مرکزی لیڈر جنید عوان چیف ارگنائزر غلام نبی بروہی مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین مرکزی جوائنٹ سیکرٹری طاہر بھٹی مرکزی ڈپٹی ارگنائزر امتیاز خان مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اعجاز اور دیگر قائدین نے ریلوے ورکر یونین کے بجٹ بجٹ کے خلاف خصوصی اجلاس سے خطاب کے موقع پر کیا

ای پیپر دی نیشن