اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے پاکستانی پلیٹ فارمOladocکے ساتھ ایک اہم شراکت داری کا اعلان کیاہے۔ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم،پاکستان میں مریضوں کوطبی عملہ کے ساتھ رابطہ اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہیلتھ سروسز تک رسائی کی سہولیات فراہم کررہاہے۔اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد زونگ فورجی کے صارفین اور ان کے خاندانوں کو ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سروسزکی بہتر سہولیات تک رسائی دینا ہے۔ اس اقدام سے زونگ فورجی لاکھوں صارفین کو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے طبی ضروریات کو آسانی سے پورا کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔ اس کی بدولت زونگ فورجی کے صارفین روایتی طریقوں سے ہٹ کر اب صرف چند کلکس کے ذریعے پاکستان بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے معروف ماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
زونگ فورجی نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سالوشنز Oladoc کے ساتھ شراکت داری کرلی
Jun 29, 2024