مری(بیورو رپورٹ)مرکزی انجمن تاجران مری کی اپوزیشن سابق صدر مرکزی انجمن تاجران مری راجہ طفیل اخلاق نے ہمراہ تاجروں واجد عباسی،عا مر عباسی،حاجی رمضان خان،نورخان اوردیگر تاجرو ں کے ہمراہ مری میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن مری نے پرو فیشنل ٹیکس جو 300 روپے تھا میں ہوشربا اضافہ کر کے 2000 کردیا ہے جومری کے تاجروں کیساتھ زیا دتی ہے جبکہ اس سلسلہ میں تاجروں کے ساتھ کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی بلکہ مرکزی انجمن تاجران کی باڈی نے محکمہ ایکسائز کیساتھ مل کرتاجروں کااستحصا ل کیا ہے جوکسی صورت قابل قبول نہ ہے،تاجرپہلے سے ہی ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے پس چکے ہیں اوراب موجودہ تاجروں کی باڈی انتظامیہ کیساتھ ملکر تاجروں پر ٹیکس لگوارہی ہے جو انتہائی ظلم وذیادتی ہے،مری میں انتظامی کی طرف سے تعمیرات کیخلاف آپریشن پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی سیزن شروع ہوتا ہے تو انتظامیہ آپریشن کے نام پر سیاحوں اورمقامی لوگوں میں خوف وہراس پیداکرنے کی کوشش کی جاتی ہے جوکسی صورت قابل قبول نہ ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈر کیساتھ مشاورت کاسلسلہ شروع کردیاہے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہواتو مری انتظامیہ کیخلاف ایک بڑی احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی۔
محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن مری نے پروفیشنل ٹیکس 2000 روپے کردیا
Jun 29, 2024