سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمدعظیم کے بڑے بھائی چوہدری فضل کریم کاانتقال

   ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی ضلع راو لپنڈی کے سرکردہ رہنماء سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری محمدعظیم خان کے بڑے بھائی چوہدری فضل کر یم مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کاسلسلہ  جا ر ی ہے،سابق وفاقی وزیرغلام سرورخان آف ٹیکسلا ،انجمن فلاح وبہبودٹیکسلاکینٹ کے صدرراجہ ربنواز گوجرخانی،سادات فاونڈیشن کے چیئرمین سیدنذ ر حسین شاہ اورراجہ محمدنجیب عباسی،چوہدری عظیم خا ن سے اظہارتعزیت کرنے انکی رہائش گاہ DHA راولپنڈی پہنچ گئے،انہوںنے چوہدری عظیم سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پراظہارتعزیت کیا،او ران کیلئے دعائے مغفرت کی،اس موقع پرسابق ایم پی اے ٹیکسلاعمارصدیق خان،شاہ رخ صدیق خا ن،راجہ طارق محمود،راجہ محمدرمیض،راجہ محمداسماعیل بھی موجودتھے،غلام سرورخان اورسیدنذرحسین شاہ نے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری فضل کریم مرحوم آپکے سرپرست اعلی تھے،اوربھائیو ں کی وفات سے انسان کی کمرٹوٹ جاتی ہے،انہوں نے چوہدری محمدعظیم سے دلی ہمدردی کااظہارکیا ،چو ہدری محمدعظیم نے اپنے بھائی کی وفات پراظہا رتعز یت کرنے کیلئے آنے والوںکاشکریہ اداکیااو رکہا کہ میںبڑے بھائی کی شفقت اورسرپرستی سے محروم ہو گیاہوں،میرے بڑے بھائی میرابہت بڑا،سہار اتھے،میری سیاست اورسماجی خدمات میں میرے بڑ ے بھائی کابہت زیادہ عمل دخل تھا،چو ہد ری عظیم نے کہاکہ علاقہ بھرکے لوگوںاوربالخصوص ٹیکسلاواہ کینٹ کے لوگوںکابہت شکرگزارہوںکہ جنہوںنے میرے کاروباری،سماجی،اورسیاسی ر شتوںکالحاظ ر کھتے ہوئے دکھ کے ان لمحات میں بھر پو رہمدردی کاا ظہارکیا۔

ای پیپر دی نیشن