شاعر و ادیب امتیاز گلیانوی کے اعزاز میں خراج تحسین پروگرام

Jun 29, 2024

  گوجرخان(نامہ نگار )شاعر و ادیب امتیاز گلیانوی کے اعزاز میں خراج تحسین پروگرام گوجرخان خان ٹی ہاس کے زیر اہتمام فکشن ہاس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا تلاوت   عبدالرحمان تابانی جبکہ  ہدیہ نعت عبدالمعیظ نے پیش کی۔ مبین مرزا چوہری تنویر کوثر مرزا بشارت شاہدلطیف  ہاشمی اور حکیم عبدالرف کیانی مضمون  نگاروں میں شامل تھے ۔مقررین نے معروف ادیب امتیاز گلیانوی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا  ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے تفصیلی ذکر کیا جس میں ان کی پہلی کتاب ،چھوٹا منہ بڑی بات ، جو طنز و مزاح پر مشتمل ہے اور قلم میں بند پندرہ سال کا تذکرہ کیا گیا اور حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب " امتیازنامہ"جو کہ مصنف کی خود نو شت ہے  کے بارے میں مقررین نے اپنے خیا لا ت کا اظہار کیا ۔حکیم عبدالرف کیانی نے امتیاز گلیانوی سے اپنی دوستی اور قدیمی تعلق کا ذکر کیا ۔شاہد لطیف ہا شمی نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کے ساتھ ادبی تعلق کو خوبصورت الفاظ میں بیان کیا مصنف نے تما م دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور فکشن ہاس کے زیر ا ہتمام اس تقریب کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا تقر یب میں ماجد وفا عابدی غلام حسین، امجد گلیانوی مرزا ہمایوں، شکور احسن، طارق محمود (ناروے) مرزا نو ید شیراز مغل عبدالرحمن تابانی مبین مرزا مرزا بشارت شا ہد لطیف ہاشمی اور تنویر کوثر کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی  مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

مزیدخبریں