فتح جنگ (نامہ نگار)فتح جنگ کی معروف درگاہ پریم نگر فقیراں میں مدرسہ نور ی پاک کا افتتاح کر دیا گیا مدرسہ میں بچوں کو حفظ قرآن درس نظامی تجوید و قرآت کی کلاسز ہونگی تمام اخراجات سجادہ نشین سائیں ملک عاقب علی برداشت کرینگے مدرسہ میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ دینی و دنیاوی تعلیم دی جائے گی تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد یہ طلبہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی علوم سے بھی مکمل آگاہ رکھتے ہوں ا ن خیالات کا اظہار سنی علما کونسل کے صدر علامہ عباس قریشی اور علامہ جنید سلطان رضوی نے مدرسہ کی افتتاحی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے اس ادارے کی سرپرستی سجادہ نشین ملک سائیں عاقب علی جبکہ نگرانی ملک محمد اشفاق کرینگے اس موقع پر حافظ شوکت تھٹی گجراں،علامہ عارف نوری،حافظ عبدالعلی بھی موجود تھے علامہ عامر عباس قریشی نے کہاکہ مسلمانوں کے زوال کا سبب قرآن و سنت کی تعلیم سے دوری ہے قرآن اور صاحب قرآن سے مضبوط تعلق اور قرآن تعلیما ت سے راہنمائی میں ہی ہماری کامیابی ہے انھوں نے کہا کہ ان شا اللہ اولیا کرام کے سایہ میں یہ دینی ادارہ علاقے میں قرآن سنت کی روشنی بکھیرنے کا سبب بنے گا علامہ جنید سلطان رضوی نے کہا کہ اولیا ء کی آستانے رشد وہدایت کے سر چشمے ہیں جہاں سے اللہ اور اسکے رسول ؐ کی صدائیں بلند ہوتی ہیں اور لوگ اللہ کے فضل و کرم سے فیضاب ہوتے ہیں حافظ شوکت محمود نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مدرسہ نوری پاک میں داخل کرائیں۔