مری(بیورو رپورٹ)مری میں جمعرات کی دو پہر کوگہرے بادل امڈ آئے جبکہ بارش کا سلسلہ شروع ہونے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا،جبکہ بادلوں کی گرج چمک کاسلسلہ بھی شام گئے تک جاری رہا،گرمی اورلوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے سیاحوں کے چہرے زمین کوچھوتے بادلوں، پرکیف موسم اورٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خوشی سے کھل اٹھے سیاح فیملیاں اورمنچلے بارش سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے اوران حسین لمحات کو اپنے کیمروں اورسلفیوں میں محفوظ کرتے نظر آئے،مری کے قیمتی جنگلات میں خشک سالی کے باعث گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے آگ کی لپیٹ میں ہیں جس سے مری کادرجہ حرارت بھی بڑھ گیا تھا لیکن بارشوں اورسردہواں نے مری کاموسم تبدیل ہوگیا ہے اور درجہ حرارت کو بھی کم۔
مری میں جمعرات کی دوپہر کوگہرے بادل امڈ آئے، موسم خوشگوار ہوگیا
Jun 29, 2024