اسلامی ممالک کا فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر خاموش رہناشرمناک،شہیر ملک سیالوی 

 حسن ابدال(نمائندہ نوائے وقت )اسلامی ممالک کا فلسطین میں ہونے والے مظالم پر خاموش رہناشرم ناک عمل ہے۔مفتیان اسلام کا فرض ہے کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے جہاد کا فتویٰ جاری کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر ملک سیالوی نے اڈا لاریاں حسن ابدال میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ معروف عالم دین حضرت علامہ وقار ہزاروی۔مولانا صفدر جرار اور دیگر علماء کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس سے قبل فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اڈا لاریاں پہنچ کر اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کی جا چکی ہے اور ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے مگر انسانی حقوق کے چیمپین خاموش تماش بین بن کر اپنی بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن