نیزہ بازی مقابلے جانبازدلدارکھٹڑکلب کے سواروںنے جیت لئے

Jun 29, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چنار فیسٹیول  2024 ایبٹ اباد بانڈا شوہالیاں کے مقام پرنیزہ بازی کے مقابلوںکے دوران جانبازدلدارکھٹڑکلب کے سواروںنے جیت کواپنے نام کرلیا،متذکرہ جشن نیزہ بازی کاانعقادسپورٹس آفیسرہزارہ ڈویژن احمد ز مان نے اپنے قریبی ساتھی عامرقیوم اعوان زرگرکی سرپرستی میںعمل میںلاکرہزارہ ڈویژن میںایک نئی ریت قائم کردی،متذکرہ جشن نیزہ بازی میںمختلف کلبوںکے سواروںنے شرکت کرکے میلے کی رونق د وبالاکردی،نیزہ بازی کے مقابلوںمیںٹیکسلاسے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت حاجی ابرار دلدار خا ن کھٹڑ کے جانباز دلدار خان کھٹڑ کلب ٹیکسلانے فر سٹ پوزیشن حاصل کرلی،اول پوزیشن حاصل کر نے والے جانبا زد لد ارخا ن کھٹڑکلب کے سوا روں کو میلہ کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم ایبٹ آباد سردار شجا ع نبی نے پرائز تقسیم کیئے،اس موقع پرانہوںنے کہاکہ گھڑسواری،نیزہ بازی صحت مندانہ اورمردانہ کھیل ہے،آج ہمارے ملک کانوجوان کھیل کے میدانوںسے دورہوتاجارہاہے، اس طرح کے میلو ںکے انعقادسے صحت مندانہ سرگرمیوںکوفروغ د ے کرکھیلوںکے میدان کوآبادکرکے نوجوان نسل کی بڑھتی ہوئی بے راہ روی کوروکاجاسکتاہے انہوںنے جانبازدلدارخان کھٹڑکلب کے چیئرمین حاجی ابراردلدارخان کھٹڑکواول پوزیشن حاصل کرنے پرخصوصی مبارکباددی،اس موقع پر ملک امتیاز حسین بدھ انٹرنیشنل رائیڈر،ملک احمر عوان،ماسٹر طارق نواز پنڈ گجرا،شہاب خالد پنڈ گجرکے علاوہ شائقین کی بہت بڑی تعدادبھی موجودتھی۔ 

مزیدخبریں