حضرو(نمائندہ نوائے وقت) گوندل منڈی کو بچانے کیلئے سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم بھی میدان میں آگئے حکومتی فیصلے کے خلاف ہر جگہ پر آواز اٹھائی جائے گی عوام کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ نہ رکا دو عدالتوں کا رخ کریں گے حکومت پنجاب ہزاروں افراد کو بے روزگار کر کے ان سے کیوں بدعائیں لینا چاہتی ہے سو سالہ قدیم گوندل منڈی کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے دورہ گوندل منڈی کے موقع پر مقامی تاجروں اور مغززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سو سالہ قدیم گوندل منڈی کو ختم کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے اور حکومتی وسائل کا ضیاع بھی ہے اس منڈی پر اور اس کی تعظیم و آرائش کے لیے دو سال قبل کروڑوں روپے کا فنڈ لگایا گیا ہے اور اس وقت یہ پاکستان کی سب سے کامیاب اور سب سے بڑی مویشی منڈی ہے حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے یا اس پر سوچ رہی ہے اس پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ قدیم منڈی کو ختم نہ کیا جائے اس منڈی مویشیاں سے جہاں لاکھوں افراد کو فاںدہ ہے وہ حکومت پنجاب کو بھی سالانہ کڑوروں روپے فاںدہ ہے علاقے سے گوندل منڈی ختم کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
گوندل منڈی کو بچانے کیلئے ملک امین اسلم بھی میدان میں آگئے
Jun 29, 2024