کلرسیداں(نامہ نگار)تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے توقیر نامی شخص کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ ملزمان نے 12جون کو توقیر احمد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس پر تفتیشی آفیسر اے ایس آئی راجہ شاہد محمود نے تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے ملزمان کو ٹریس کر لیا اور مرکزی ملزم اکرام قیوم سکنہ کہوٹہ کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے دوران جسمانی ریمانڈ ملزم سے آلہ ضرر پستول 30بور برآمد کر لیا۔
توقیر نامی شخص کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار
Jun 29, 2024