کلرسیداں(نامہ نگار)بجلی بلوں میں بے انتہا اضافہ پر آئمہ کرام کی نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہار تشویش،علمائے اکرام نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کو ترک کرنے والے بزدل حکمران فلسطین و غزہ کے بے بس اور نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم پر احتجاج تک نہیں کر سکتے یہ ظالم لوگ ہیں جو ہر روز بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافہ کرکے قوم کو گھر کا سامان اور پالتو مویشی فروخت کرکے بل ادا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام پر ان کی اطاعت واجب نہیں بلکہ ان سے بغاوت فرض ہو چکی ہے عوام ان نااہل اور ظالم حکمرانوں کے مظالم سے اپنی آنے والی نسل کو بچانے کے لیئے ان سے اعلان بغاوت کریں اور ان کے خلاف باہر نکل کر علم بغاوت بلند کریں بصورت دیگرہماری نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔