پاکستان بھر کے الحاق شدہ کالجوں/یونیورسٹیوں میں پہلی مرتبہ لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ

اسلام آباد(خبرنگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام ان پاکستان منصوبے کے تحت پاکستان بھر کے الحاق شدہ کالجوں/یونیورسٹیوں میں پہلی مرتبہ لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیا۔ اس ٹیسٹ میں 5,000سے زیادہ طلبا نے حصہ لیاعصری تقاضوں سے ہم آہنگ لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ ایک عمومی قابلیت کا امتحان ہے جو عالمی بینک انٹرنیشنل کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلواڈور مالو کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ تین شعبوں یعنی انفارمیشن مینجمنٹ، کمیونیکیشن، اور مسائل کے حل میں طلبا کی عمومی قابلیت کو جانچتا ہے ستمبر 2023میں ملک بھر میں نظرثانی شدہ انڈرگریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی کے باضابطہ اجراکے بعد ضروری ہے کہ اسسمنٹ اسٹڈی کے ذریعے سیکھنے کے عمل پر انڈرگریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی کے اثرات کا اندازہ لگایا جائے پاکستان کے اعلی تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے زیادہ تر امتحانات جو ایک مخصوص مضمون میں طلبہ کی قابلیت کا جائزہ لینے پرمبنی ہوتے ہیں کے برعکس، لرننگ سکلز اسسمنٹ ٹیسٹ طلبہ کی عمومی صلاحیتوں کا اندازہ لگاتا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن