اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پندرہ مشروبات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ کے ذریعے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ سی سی پی ابتدائی جانچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ مینوفیکچررز اپنی پیکیجنگ پر متعدد پھلوں، سبزیوں اور جڑی بْوٹیوں کی تصاویر نمایاں طور پر آویزاں کرتے ہیں، جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اِن کی مصنوعات خالصتاً تصویر والے اجزاء سے نکالی گئی ہیں یا ان میں ان کے تصویر والے اجزاء کے گْودے، پیسٹ یا قدرتی ذائقے شامل ہیں۔ سی سی پی نے پاکستان میں فروخت ہونے والی اور بین الاقوامی منڈیوں میں فروخت کے لیے برآمد کی جانے والی ایک ہی مصنوعات کی پیکنگ کے درمیان فرق کو بھی بڑی تشویش کے ساتھ دیکھا ہے۔