اسلام آباد ہائی کورٹ ، ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا،چیف جسٹس کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں10 جولائی سے10 ستمبر تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی،ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اینڈ ویسٹ میں یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا،ماتحت عدالتوں میں31 اگست تک تعطیلات رہیں گی،عدالتی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دیتے رہیں گے،تعطیلات کے دوران ارجنٹ ، ضمانت ،سٹے آرڈر،ہنگامی نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن