اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پے ملازمین اور عہدیداروں کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی میں بی آئی ایس پی کی شناخت کو تبدیل کرنی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں، یہ 'فکری بے ایمانی' اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی میراث سے انکار کے مترادف ہے، فکری بے ایمانی کسی بھی معاشرے میں تباہی کا باعث بنتی ہے، بی آئی ایس پی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وژن ہے، انہوں نے اس پروگرام کے خدوخال اور منصوبہ بندی دبئی میں جلاوطنی کے دوران کی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہی اس ملک کو عورتوں کو شعور دیا اور بااختیار بنایا ہے،