کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،پانی کا بحران عروج پر،مصطفی کمال 

Jun 29, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کا بحران عروج پر ہے جسکی وجہ سے بزرگوںمزدوروں سمیت 500سے زائد اموات ہوچکی کراچی پاکستانی کوملک بھرکا 68%ریونیو اور 90%سندھ کا ریونیو دیتا ہے بنیادی سہولیات کے بغیر انہیں محب وطن بنانا کیسے ممکن ہے کراچی میں ہنگامی صورتحال ہے کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کو خبردار کرنے کی ضرورت ہے کہ عوام کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو اور دیگر سے اپیل ہے کہ عوام کے ان مسائل پر توجہ دیں اس نے ایک سنگین بحران کی حیثیت اختیار کر لی ہے وزیر اعظم اور دیگر تمام متعلقہ محکمے سے نوٹس لینے کی اپیل ہے حکومت سے اپیل ہے کہ لوڈ شیڈنگ کم کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فاروق ستار نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی پر اوور ٹیکس لگا دیا ہے۔

مزیدخبریں